Advertisement

کیا تکبیر کہتے وقت امام کا مصلی پر ہونا ضروری ہے؟ | امام مصلّے پر نہ ہو اور اقامت کہی جائے

Who does not know how to read the Urdu language click here 👇



کیا تکبیر کہتے وقت امام کا مصلی پر 

ہونا ضروری ہے ؟


مسئلہ :

        امام مصلی پر نہیں ہے، مسجد کے صحن میں کھڑا ہے یا بیٹھا ہے یا بیرون مسجد حجرہ میں ہے اور مکبر نے اقامت شروع کردی،یہ جائز ہے یا نہیں- بینوا توجروا

الجواب :

        تکبیر شروع کردینا جائز ہے اور یہی طریقہ زمانۂ رسالت میں تھا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حجرہ میں ہوتے اور حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ تکبیر کہدیا کرتے تھے، بوقت تکبیر امام کا مصلی پر ہونا نہ واجب نہ سنت نہ مستحب مصلی پر ہو یا نہ ہو دونوں برابر۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔

حوالہ :

فتاوی امجدیہ جلد اول، صفحہ : 67، مطبوعہ : رضویہ آرام باغ روڈ، کراچی۔

نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔


ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ٹائپنگ : مولانا محمد فہیم برکاتی مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے