Who do not know how to read Urdu language, Click the video below.
مسئلہ :
بعض لوگ نماز کے اندر قیام کی حالت میں خصوصاً تراویح میں اپنے جسم کو بار بار کھجلاتے ہیں تو اس سے نماز میں کچھ خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں ؟
الجواب :
ایک قیام میں تین بار کھجلانے سے نماز جاتی رہے گی یعنی اس طرح کہ کھجا کر ہاتھ ہٹایا پھر کھجایا پھر ہٹایا اسی طرح تین بار کیا۔ اور اگر ایک مرتبہ ہاتھ رکھ کر کئی بار حرکت دی تو یہ ایک ہی مرتبہ کھجلانا ہوا اس صورت میں نماز فاسد نہ ہوگی، جیسا کہ فتاوی عالمگیری جلد اوّل مطبوعہ مصر صفحہ 97 میں ہے "إذا حك ثلاثا فى ركن واحد تفسد صلاته هذا اذا رفع يده في كل مرّة۔ اما اذا لم يرفع فى كل مرة فلا تفسد كذا فى الخلاصة". هذا ما عندي وهو تعالى أعلم۔
حوالہ :
فتاوی فیض الرسول، جلد اول، صفحہ : 350، مطبوعہ : شبیر برادرز اردو بازار لاہور۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ