Who do not know how to read Urdu language, Click the video below.
سوال :
اگر کپڑے میں نجاست لگ جائے تو کتنی بار دھونے سے پاک ہوگا ؟
جواب :
نجاست اگر دلدار ہے جیسے پاخانہ اور گوبر وغیرہ تو اس کے دھونے میں کوئی گنتی مقرر نہیں بلکہ اس کو دور کرنا ضروری ہے اگر ایک بار دھونے سے دور ہوجائے تو ایک ہی مرتبہ دھونے سے پاک ہوجائے گا اور اگر چار پانچ مرتبہ دھونے سے دور ہو تو چار پانچ مرتبہ دھونا پڑے گا۔ ہاں اگر تین مرتبہ سے کم میں نجاست دور ہوجائے تو تین بار پورا کرلینا بہتر ہے _اور اگر نجاست پتلی ہو جیسے پیشاب وغیرہ تو تین مرتبہ دھونے اور تینوں مرتبہ قوت کے ساتھ نچوڑنے سے کپڑا پاک ہوجائے گا۔
حوالہ :
انوار شریعت، ص : 34، کتب خانہ امجدیہ، مہراج گنج، ضلع بستی، یوپی، انڈیا۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ