Advertisement

جھینگا کھانا کیسا ہے ؟


    جھینگا کھانا کیسا ہے ؟ 

Who do not know how to read Urdu language, Click the video below.


 مسئلہ : 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام حسب ذیل مسئلہ میں :
 جھینگا کھانے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے کھا سکتے ہیں کہ نہیں؟


 الجواب : 

   جھینگا کھانا جائز ہے مگر بچنا بہتر ہے۔ اعلی حضرت امام احمد رضا برکاتی محدث بریلوی رضی عنه ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں : جھینگے کے بارے میں اختلاف ہے کہ وہ مچھلی ہے یا نہیں تو جن کے خیال میں جھینگا مچھلی کی قسم سے نہیں ہے ان کے نزدیک حرام ہے اور جن کے نزدیک مچھلی ہے حرام نہیں مگر اختلاف سے بچنے کے لئے احتراز بہتر ہے رعاية الخلاف مستحبة بالاجماع. اه‍ ملخصا"(فتاویٰ رضویہ جلدنہم نصف آخرصفحہ 128)۔ و الله تعالى أعلم.

 حوالہ :

 فتاوی فقیہ ملت معروف بہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء، جلد دوم، صفحہ: 307، مطبوعہ : شبیر برادرز، لاہور۔


ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ٹائپنگ : مولانا محمد فہیم برکاتی مرادآباد     

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے