Who does not know how to read the Urdu language, Click the video below.
داڑھی منڈانے والے کا اذان پڑھنا کیسا ہے؟
مسئلہ :
داڑھی منڈانے والا اذان کہہ سکتا ہے کہ نہیں ؟ بینوا توجروا۔
الجواب :
داڑھی منڈانے والا فاسق ہے درمختار جلد پنجم صفحہ 261 میں ہے : "یحرم علی الرجل قطع لحیته". داڑھی منڈانے والے کی اذان مکروہ ہے اس لیے کہ وہ فاسق ہے اور درمختار مع شامی جلد اول صفحہ 289 میں ہے : " یکرہ اذان فاسق اھ". اور حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں : " خنثیٰ و فاسق اگرچہ عالم ہی ہو اور نشہ والے اور پاگل اور نا سمجھ بچے اور جنب کی اذان مکروہ ہے- ان سب کی اذان کا اعادہ کیا جائے"۔(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 31)۔
واللہ تعالیٰ اعلم۔
حوالہ :
فتاوی فقیہ ملت معروف بہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء، جلد اول، صفحہ :86، باب الاذان والاقامۃ، مطبوعہ : شبیر برادرز اردو بازار لاہور۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ