Advertisement

باریک لنگی یا باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

Who do not know how to read Urdu language, Click the video below.


باریک لنگی یا باریک دوپٹہ اوڑھ کر 

نماز پڑھنا کیسا ہے ؟


مسئلہ :

       باریک لنگی پہن کر یا باریک دوپٹہ اوڑھ کر پڑھنے سے نماز ہو گی یا نہیں ؟


الجواب :

         اتنا باریک کپڑا جس سے بدن کے اعضاء ظاہر ہوں اسے پہن کر نماز پڑھنا جائز نہیں، چاہے وہ لنگی ہو یا دوپٹہ- حضرت صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ "بعض لوگ باریک ساڑیاں اور تہبند باندھ کر نماز پڑھتے ہیں کہ ران چمکتی ہے، ان کی نمازیں نہیں ہوتیں اور ایسا کپڑا پہننا جس سے سترعورت نہ ہو سکے علاوہ نماز کے بھی حرام ہے"۔(بہار شریعت، حصہ سوم، صفحہ: 42) اور تحریر فرماتے ہیں کہ "اتنا باریک دوپٹہ جس سے بال کی سیاہی چمکے عورت نے اوڑھ کر پڑھی نماز نہ ہوگی جب تک کہ اس پر کوئی ایسی چیز نہ اوڑھے جس سے بال وغیرہ کا رنگ چھپ جائے"۔ (بہار شریعت، حصہ سوم، صفحہ : 43) اور فتاوی عالمگیری مع خانیہ جلد اول صفحہ 60 پر ہے: " الثوب الرقيق الذى يصف ما تحتحه لا تجوز الصلاة فيه كذا فى التبيين"۔ والله تعالى أعلم۔

حوالہ :

فتاوی فقیہ ملت معروف بہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء، جلد اوّل، صفحہ : 98، مطبوعہ : شبیر برادرز اردو بازار لاہور۔


مزید پڑھیں : 



ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ٹائپنگ : مولانا محمد فہیم برکاتی مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے