Advertisement

مولانا کو نچانے والے کا حکم کیا ہے ؟

   

   مولانا کو نچانے والے کا حکم کیا ہے ؟

   مسئلہ :   

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین قرآن و حدیث کی روشنی میں کہ زید دونوں مولوی کو آتے ہوئے دیکھا اس نے بذات خود ان دونوں مولوی اہل سنت و جماعت کو نچنیا بنایا اور عوام سے کہ دیا کہ اب ان مولویوں کی ناچ خود دیکھو، آیا اس پر یعنی زید پر شرع کا حکم کیا نافذ ہوتا ہے۔

 الجواب : 

    زید پر تو بہ لازم ہے اور تجدید ایمان بھی اور بیوی والا ہے تو تجدید نکاح بھی ، اس نے علمائے اہل سنت کی تقریرکو ناچ سے تعبیر کیا اور اسی بنا پر علما کونچنیا کہا یہ علم دین کا اور علمائے دین کا استہزا ہوا اور یہ کفر ہے۔الاشباہ والنظائر میں ہے "الاستهزاء بالعلم والعلماء کفر"۔ علم دین اور علمائے دین کا استہزا کفر ہے۔ واللہ تعالی اعلم۔

حوالہ : 

فتاویٰ شارح بخاری، جلد دوم، ص : 472، مطبوعہ : دائرۃ البرکات، گھوسی، ضلع مئو۔


ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ٹائپنگ : مولانا مظفر حسین مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے