If you do not know how to read the Urdu language, Click the video below.
مرنے کے بعد میت کے کس طرح تعلقات رہتے ہیں؟
مسئلہ :
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مرنے کے بعد، اپنے عزیزوں سے میت کے کس طرح تعلقات رہتے ہیں؟
الجواب :
موت فناۓ روح نہیں۔ (یعنی انسان کے مرنے سے روح نہیں مرتی) بلکہ وہ {صرف} جسم سے روح کا جدا ہونا ہے، روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ حدیث پاک میں ہے:
"انما خلقتم للأبد" (یعنی تم ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے بناۓ گیے)۔
تو جیسے تعلقات حیات دنیوی میں تھے، مرنے کے بعد بھی رہتے ہیں۔
حدیث میں فرمایا کہ ہر جمعہ کو ماں باپ پر،اولاد کے ایک ہفتہ کے اعمال پیش کیۓ جاتے ہیں۔ {والدین} نیکیوں پر خوش ہوتے ہیں اور برائیوں پر رنجیدہ(یعنی غمگین) ہوتے ہیں۔
تو اپنے گزرے ہؤوں کو رنجیدہ نہ کرو اے اللہ کے بندو! واللہ تعالیٰ اعلم۔
حوالہ :
فتاویٰ رضویہ، جلد چہارم، صفحہ ١٢٤۔ مطبوعہ : سنی دار الاشاعت علویہ رضویہ، ڈجکوٹ فیصل آباد۔ سنہ اشاعت : ماہ رمضان سنہ ١٣٩٤ھ / اکتوبر سنہ ١٩٧٤ء۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ