Who do not know how to read Urdu language click the video below.
کم سے کم مہر کتنا ہو سکتا ہے؟
مسئلہ :
مہر کم سے کم کتنے کا ہو سکتا ہے؟
الجواب:
مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم چاندی ہے۔ حدیث شریف میں ہے "لا مهر أقل من عشرة دراهم" اور فتاوی عالمگیری جلد اول مصری صفحہ 283 میں ہے "اقل المهر عشرة دراهم" اور دس درہم چاندی دو تولہ ساڑے سات ماشہ کے برابر ہوتی ہے لہذا اتنی چاندی نکاح کے وقت بازار میں جتنی کی ملے کم سے کم اتنے روپے کا مہر ہو سکتا ہے اس سے کم کا نہیں ہو سکتا۔وهو سبحانه وتعالى۔
حوالہ :
فتاوی فیض الرسول جلد سوم، صفحہ : 148، مطبوعہ : شبیر برادرز، لاہور۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ