Advertisement

جس جانور کے دانت نہ ہوں یا جس کے تھن کٹے ہوں کیا اس کی قربانی جائز ہے ؟


 جس جانور کے دانت نہ ہوں یا جس کے تھن کٹے ہوں کیا

 اس کی قربانی جائز ہے ؟ 


 سوال :

 جس جانور کے دانت نہ ہوں یا جس کے تھن کٹے ہوں اس کی قربانی کرنا کیسا ہے ؟ 

  جواب : 

 جس کے دانت نہ ہوں  یا جس کے تھن کٹے ہوں یا خشک ہوں اوس (اس) کی قربانی ناجائز ہے بکری میں ایک کا خشک ہونا ناجائز ہونے کے لیے کافی ہے اور گائے بھینس میں دوخشک ہوں تو ناجائز ہے۔ جس کی ناک کٹی ہو یا علاج کے ذریعہ اوس(اس) کا دودھ خشک کر دیا ہو اورخنثی جانور یعنی جس میں نر و مادہ دونوں کی علتیں ہوں اور جلالہ جوصرف غلیظ کھاتا ہو ان  سب کی قربانی ناجائز ہے۔ 

 حوالہ : 

بہار شریعت،  جلد سوم،  ص  : 341 ، مطبوعہ  : مکتبہ المدینہ باب المدینہ کراچی ۔

نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔


ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ٹائپنگ : مولانا مظفر حسین مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے