ہر چیز میں خوبی تلاش کرو
تحریر : مولانا حبیب اللہ بیگ ازہری
استاذ : جامعہ اشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا۔
ہمارے یہاں ایسے افراد کی کمی نہیں جن کی نظر میں کوئی محفوظ نہیں، ہر ایک پر تنقیدی نظر ڈالنا اور لوگوں کے عیوب اچھالنا ان کا محبوب ترین مشغلہ ہے، جب کہ اسلام کبھی کسی کی عیب جوئی کی اجازت نہیں دیتا، بلکہ ہر ایک کے ساتھ حسن ظن اور خیر خواہی کی تعلیم دیتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم لوگوں کے عیوب کو نظر انداز کرنا سیکھیں، اور ان میں خوبیاں تلاشنے کی عادت ڈالیں، منقول ہے حضرت سیدنا عیسی علیہ السلام ہمیشہ لوگوں کی خوبیوں پر نظر رکھا کرتے تھے، اور ان کے عیوب سے صرف نظر کیا کرتے تھے، ایک دفعہ کسی مردہ کتے کے پاس سے آپ کا گزر ہوا، آپ کے اصحاب نے اس مرے ہوئے کتے کو دیکھ کر کہا :
ما أنتن ریحه !
کتنی خراب بو ہے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے
فرمایا :
ما أحسن بياض أسنانه !
لیکن اس کے دانت کس قدر سفید ہیں۔
(شرح مقامات الحریری للشریسی)
یعنی جب سب عیوب تلاش کر رہے تھے اس وقت بھی آپ نے خوبیوں پر نظر رکھی، اور اپنی امت کو خوبیاں تلاشنے کی اہمیت بتائی۔
حضرت سیدنا عیسی على نبينا وعليه الصلاة والسلام کے اس مبارک عمل سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیشہ لوگوں کی خوبیوں پر نظر رکھنا چاہیے۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ