Who do not know how to read Urdu Language, Click the video below.
عورتوں کا تانبہ، پیتل اور لوہے کے زیورات پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
مسئلہ :
آج کل عورتیں تانبہ،پیتل اور لوہے کے زیورات پہننے لگی ہیں تو ان کو پہن کر نماز پڑھنے سے کچھ خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟
الجواب :
تانبہ، پیتل اور لوہے کے زیورات پہن کر پڑھنے سے نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ ایساہی فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ ٤٢٢ میں ہے اور ہر وہ نماز کہ مکروہ تحریمی ہو اس کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔ درمختار میں ہے "كل صلوة أديت مع كراهة التحريم تجب إعادتها"، هذا ما عندي وهو تعالى اعلم بالصواب۔
حوالہ :
فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ 375 مطبوعہ شبیر برادرز، لاہور
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ