Advertisement

عورتوں کو عید کی نماز پڑھنا جائز یا نا جائز ؟



 عورتوں کو عید کی نماز پڑھنا جائز یا نا جائز ؟


مسئلہ :

عورتوں کے لیے نماز عیدین جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :

عالمگیری جلد اول صفحہ 74 پر ہے: "لا تجب الجمعة على العبید والنسوان والمسافرين والمرضى كذا في محيط السرخسي" يعنی غلاموں،عورتوں،مسافروں اور مریضوں پر نماز جمعہ واجب نہیں اور پھر اسی کتاب کے صفحہ 77 پر ہے: "تجب صلوة العيد على كل من تجب عليه صلوة الجمعة كذا في الهدايه"یعنی جن لوگوں پر نماز جمعہ واجب ہے انہیں لوگوں پر نماز عید بھی واجب ہے جیسا کہ ھدایہ میں ہے۔ مذکورہ بالا عبارتوں سے معلوم ہوا کہ عورتوں پر نماز عید واجب نہیں۔ رہا جواز کا سوال تو عورتوں کے لیے عیدین کی نماز جائز بھی نہیں اس لیے کہ عید گاہ میں اختلاط مردم ہوگا، اور عورتیں جماعت کریں تو یہ بھی نا جائز اس لیے کہ صرف عورتوں کی جماعت مکروہ تحریمی ہے، اور فرداً فرداً پڑھیں تو بھی نماز جائز نہ ہوگی اس لیے کہ عیدین کی نماز کے لیے جماعت شرط ہے وإذا فات الشرط فات المشروط وهو سبحانه وتعالى اعلم۔

حوالہ : 

فتاوی فیض الرسول، جلد اول، صفحہ: 426، مطبوعہ : شبیر برادرز، لاہور۔


ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ٹائپنگ : مولانا محمد فہیم برکاتی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے