Who do not know how to read Urdu language, Click the video below.
دکھاوے کے لیے اور حرام مال سے حج کرنا کیسا ہے ؟
سوال :
دکھاوے کے لیے حج کرنا، حرام مال سے حج کو جانا اور والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنا کیسا ہے ؟
جواب :
دکھاوے کے لیے حج کرنا اور مال حرام سے حج کو جانا حرام ہے۔ حج کو جانے کے لیے جس سے اجازت لینا واجب ہے بغیر اس کی اجازت کے جانا مکروہ ہے مثلا ماں باپ اگر اس کی خدمت کے محتاج ہوں اور ماں باپ نہ ہوں تو دادا، دادی کا بھی یہی حکم ہے۔ یہ حج فرض کا حکم ہے اور نفل ہو تو مطلقا والدین کی اطاعت کرے۔
حوالہ :
بہار شریعت، جلد اول، ص : 1036، مطبوعہ : مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ